PIA flight PK218 from Abu Dhabi to Peshawar suffered a technical malfunction during the flight.
- Get link
- X
- Other Apps
ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 پرواز کے دوران فنی خراب کا شکار ہو گئی ہے۔
کاک پٹ میں نشاندہی کی گئی کہ طیارے کے ہائیڈرو لک سسٹم میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کپتان نے کراچی کے ائیر ٹریفک کنٹرولر ٹاور سے رابطہ کیا اور ساتھ ہی کراچی ائیر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی فوری اجازت دی۔
ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کودوبارہ پشاور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا ائیرپورٹ پر مسافروں کو تمام سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں
واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پرایک اور نجی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا تھا
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک نجی طیارے کا لینڈنگ کرتے وقت ٹائر پنکچر ہوگیا تھا اور طیارہ کسی بھی خوفناک حادثے کا شکار ہونے والا تھا کہ کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے میں انسٹیکٹرر اور ٹرینی موجود تھا جنہوں نے بحفاظت طیارے کو لینڈ کرا دیا تھا کپتان کے اس کمال مہارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے طیارہ کسی بڑے نقصان سے بچ گیا
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment