نیب کا نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں قبضے میں لینےکا فیصلہ۔
سابق وزیرعاظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کو یہ گاڑیاں توشہ خانہ سے تحفے میں ملی تھیں آصف علی زرداری کی 3 اور نوازشریف کی 1 گاڑی کی ملکیت منجمد کردی ہے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے نوازشریف اور آصف زرداری پر توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی الزام میں کرپشن ریفرنس دائر کردی ہے نیب نے احتساب عدالت میں جمع رپورٹ کہا کہ توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی سابق صدر آصف زرداری کی 3 گاڑیوں کی جبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 1 گاڑی کی ملکیت منجمد کردی گئی ہےاحتساب
عدالت نے نیب سے تفتیشی افسر کو تمام گاڑیوں کا ریکارڈ 5 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
مزید برآں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چسپاں کر دیا ہے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کیا گیا احتساب عدالت نے کہا کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست تک آخری موقع دیا ہے
جبکہ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈووکیٹ پیش نے پیشگی دی سابق صدر نے استدعا کی کہ ہے کہ فردجرم روکیں ریفرنس خارج کرکے بری کریں احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فردجرم کے لیے ویڈیو لنک کے انتظام کا حکم دے دیا ہے عدالت نے 4 اگست کو آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر رکھی ہے
NAB decides to seize vehicles of Nawaz Sharif and Asif Zardari.
Former Prime Minister Nawaz Sharif and Asif Ali Zardari received these vehicles as gifts from the treasury. The ownership of 3 vehicles of Asif Ali Zardari and 1 vehicle of Nawaz Sharif has been frozen.
According to media reports, NAB has filed a corruption reference against Nawaz Sharif and Asif Ali Zardari on the charge of vehicles gifted to them from the treasury. While the ownership of one vehicle of former Prime Minister Mian Nawaz Sharif has been frozen, the accountability court has ordered the NAB to submit the record of all the vehicles to the investigating officer on August 5.
Furthermore, the advertisement of Nawaz Sharif's summons has been pasted in the Tosha Khana reference. The advertisement of Nawaz Sharif's summons has been pasted on the Raiwind residence. Nawaz Sharif has been given a last chance till August 17 to appear before the court and respond to the reference.
On the other hand, Farooq H Naik and Asad Abbasi advocates appeared before the court on behalf of former president Asif Ali Zardari. Accountability court orders order of video link for indictment of Asif Ali Zardari
Comments
Post a Comment