عید الضحیٰ :31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی
ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے علمائے کرام کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے:فواد چوہدری کا پھر سے علمائے کرام پر تنقید کی امبھار شروع۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے علمائے کرام کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ چونکہ ملک میں سائنسی طور پر چاند نظر آ چکا لہذا ملک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہی ہوگی
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاند دیکھنے کیلئے پرانے طریقوں کی بجائے اب نئ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے اسے سے قبل منگل کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں سائنسی طور پر ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے
ان کا کہنا ہے کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آ جائے گا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا یہ تو ظاہری سی بات ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آئے گا لیکن سائنسی طور پر تو چاند کی پیدائش ہو چکی اور سائنسی آلات سے چاند دیکھنا ممکن ہے وفاقی وزیر نے کہا اس حوالے سے علمائے کرام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے یا نہیں
اگر گھڑی پر وقت دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو پھر ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا وفاقی وزیرنے اس حوالے سے منگل کی صبح کو ہی ٹویٹر پرٹوئٹ کر کے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں پیر کی شب کو ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی اور اس لیے منگل کی شام کو کراچی اور سندھ کے دیگر کچھ علاقوں میں چاند نظر آ جائے اور دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کے مطابق منگل کے روز ملک میں کسی علاقے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے عید الاضحیٰ اب ہفتہ یکم اگست کو ہوگی جبکہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی
Eid-ul-Adha will be on Friday, July 31
The moon of Dhi Al-Hajj has been seen all over the country. Scholars should use technology to see the moon: Fawad Chaudhry resumes criticism on scholars.
Federal Minister says that Eid-ul-Adha will be on Friday, July 31. The moon of Dhi Al-Hajj has been seen in the country. Scholars should use technology to see the moon. Speaking on the channel's program, he stressed that since the moon has been scientifically visible in the country, Eid-ul-Adha will be celebrated on Friday, July 31.
The Federal Minister said that the scholars should use new modern technology instead of the old methods of observing the new moon. Fawad Chaudhry had said that the moon of Dhi Al-Hajj has been scientifically observed in Pakistan
He said that the moon will be visible on the Ruit app. The federal minister said that it is being said that the moon was not visible due to the clouds. It is obvious that the moon will not be visible due to the clouds but Scientifically, the moon has been born and it is possible to see the moon with scientific instruments. The Federal Minister said that in this regard, the scholars have to decide whether to use technology or not.
If prayers can be offered by looking at the time on the clock, then why can't the moon be seen with the help of technology? The moon has been born and therefore the moon will be visible in Karachi and some other areas of Sindh on Tuesday evening. On the other hand, according to Mufti Muneeb-ur-Rehman, head of Central Route Hilal Committee No visible evidence has been received so Eid-ul-Adha will now be on Saturday, August 1, while the first Dhul-Hijjah will be on Thursday, July 23.
Comments
Post a Comment