اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے . وزیراعظم عمران خان. The United Nations must play its full role in the situation in Occupied Kashmir. Prime Minister Imran Khan
- Get link
- X
- Other Apps
اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے . وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے انھوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوز سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کیں
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران ان کی حکومت نے لوگوں کی جانیں بچانے اور معیشت کی بحالی پربھر پور توجہ مرکوز رکھی حکومت نے غریبوں اورمستحق افراد کے لیے 8 بلین ڈالر کا امدادی پیکج دیا وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان میں کسی بھی حکومت کی جانب سے معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑا پیکج ہے وزیراعظم عمران خان نےوولکن بوزکر سے قرض سے نجات کےلیے اپیل کا بھی ذکر کیا وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات پربھی روشنی ڈالی وزیراعظم عمران خان نے وولکن بوزکر کو یواین جنرل اسمبلی کے نئے صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اس سے قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور مزید یہ کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد سے ملاقات کے دوران پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان یواین مشنز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے بلوچستان میں سیلاب سے جانی نقصانات پربھی افسوس کیا پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment