Russia announces successful corona vaccine: President Putin. روس کا کورونا ویکسین کامیابی سے بنانے کا اعلان :صدر پوٹن
- Get link
- X
- Other Apps
Russia announces successful corona vaccine: President Putin
Russia has become the first country in the world to develop a vaccine against the corona virus, which has now formally approved a vaccine for the corona virus after a trial on humans in less than two months. The announcement was made by Russian President Vladimir Putin during a ceremony in Moscow.
According to Russia's state broadcaster, the development also paves the way for large-scale vaccinations of the Russian population, while the final stages of clinical trials to test safety and efficacy are underway. Going forward, it demonstrates the determination to win the global race for an effective product. However, there are still concerns that national honor may be placed before science and safety.
Speaking at the ceremony, the Russian president said the vaccine was developed by the Gamaliya Institute in Moscow and was safe, adding that it had been given to his daughter. "I know it is very effective," Putin said. He also hoped that the country would soon start mass production of vaccines.
روس کا کورونا ویکسین کامیابی سے بنانے کا اعلان :صدر پوٹن
روس کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والا اس وقت دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے دو مہینے سے بھی کم عرصہ میں انسانوں پر ٹرائل کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کی اب باقاعدہ منظوری دے دی ہے اس اقدام کو سائنسی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر ماسکو نے پیش کیا ہے اس بات کا اعلان روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ماسکو میں اس سلسلہ میں منعقد تقریب کے دوران کیا ہے
روس کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت روسی آبادی کے بڑے پیمانے پر ٹیکا لگانے کی راہ بھی ہموار کرتی ہے جبکہ حفاظتی اور افادیت کی جانچ کے لیے کلینیکل ٹرائلز کا آخری مرحلہ ابھی جاری ہے جس رفتار سے روس اپنی ویکسین تیار کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے اس سے ایک موثر پروڈکٹ کی عالمی دوڑ جیتنے کا عزم نمایاں ہورہا ہے تااہم اس میں خدشات ابھی بھی موجود ہیں کہ شاید قومی عزت کو سائنس اور حفاظت سے پہلے رکھا جاسکتا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیا انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا اور یہ محفوظ ہے اور یہ بھی کہا کہ اسے ان کی بیٹی کو بھی دیا گیا ہے صدر پوٹن نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ یہ کافی موثر طریقے سے کام کرتا ہے مضبوط امیونٹی بھی تشکیل دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک میں جلد ہی ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی جا ئے گی
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment